ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ایران اپنا نیوکلیئر پروگرام جاری رکھے گا۔ سرکاری ٹی وی کو جاری کئے گئے بیان میں خامنائی نے کہا کہ ایران مغرب کی عائد کردہ پابندیوں اور دبا کے باوجود اپنی ایٹمی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔ دشمن کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیاں ایرانی قوم پر اثر انداز نہیں ہو سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا موقف میں اٹل اور واضح ہے جسے بدلا نہیں جائے گا۔