ایران نے امریکی جاسوس کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عامر مرزائی نے امریکی انٹیلی جنس سے تربیت حاصل کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی پر دکھائی گئی فوٹیج میں مشتبہ ایرانی نژاد امریکی ایجنٹ عانر مرائی نے ایران میں جاسوسی کا اعتراف کیا اور کہا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے ان کو تہران میں خصوصی مشن پر بھیجا ہے۔ ایرانی انٹیلی جنس وزارت کے مطابق عامر نے امریکی فوج کے انٹیلی جنس ونگ سے جاسوسی کی تربیت حاصل کی اور وہ عراق اور میں امریکی فوج کیلئے جاسوسی کرتا رہا ہے۔