ایران کی وزارت خارجہ نے فلسطین کو یونیسکو میں مکمل رکنیت دیئے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے جبکہ فلسطین کو رکنیت دیئے جانے پر عالمی ادارے کے فنڈز روکنے پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تہران میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا کہ فلسطین کو یونیسکو میں رکنیت دیئے جانے سے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے عالمی حمایت کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کے اس فیصلے پر فنڈ روکنے سے امریکہ کی قوموں کی قومی کی برادری میں ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی یہودی ریاست کی اندھی حمایت عالمی رائے عامہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔