ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکیں گے: جرمنی

Germany

Germany

جرمن : (جیو ڈیسک)جرمن وزیر خارجہ گوئیڈو ویسٹرویلے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عالمی برادری ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے گی۔انہوں نے جرمنی کی طرف سے اسرائیل کی بھرپور حمایت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔ ویسٹر ویلے نے واشنگٹن میں یہودیوں کی ایک تقریب کے دوران کہا کہ موجودہ ایرانی جوہری پروگرام نہ صرف اسرائیل بلکہ پورے خطے کے لئے سنگین خطرے کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جوہری ہتھیاروں سے لیس ایران کو قبول کرسکتے ہیں نہ کرینگے۔ ہمیں پائیدار اور تصدیق شدہ ضمانت چاہیے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر رہا ہے۔

مغرب کو تشویش ہے کہ ایران سویلین توانائی پروگرام کی آڑ میں جوہری بم تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم تہران کا اصرار ہے کہ اس کا پروگرام خالصتا پرامن مقاصد کے لئے ہے۔