ایران کی نئی پابندیوں کیخلاف تیل بند کرنیکی دھمکی

In Depth. Iran

In Depth. Iran

ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر مغربی ممالک نے اس پر نئی پابندیاں عائد کیں تو وہ تیل کی ترسیل روک دے گا۔ ایرانی نائب صدر محمد رضا رحیمی نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ اگر مغرب نے پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر پابندیاں عائد کیں تو ایران آبنائے ہرمز کو بند کر دے گا جو تیل کی فراہمی کا سب سے اہم راستہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایرانی تیل پر پابندی لگائی گئی تو آبنائے ہر مز سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزر کر آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔