ماسکو : (جیو ڈیسک) ماسکو میں ایران اور عالمی قوتوں کے مابین جوہری توانائی پر ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے،یورپی یونین خارجہ پالیسی کی چیف کیتھرین ایشٹون کا کہنا ہیدنیا اب بھی ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف متحدنہ ہوسکی. یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی چیف کیتھرین ایشٹون کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام دنیا کے لیے خطرے سے کم نہیں۔ ایران کے معاملے پر روس اور امریکا کی سوچ میں کافی فرق پایا جاتا ہے۔
کیتھرین کا کہنا تھا کہ مسئلے کے حل میں ابھی کافی وقت درکار ہے۔ چھ ممالک جن میں امریکا، چین، جرمنی، روس ، فرانس اور برنطایہ شامل ہیں چاہتے ہیں کہ ایران یورنیم کی افزودگی کم کردے تاکہ وہ جوہری ہتھیاروں کے حصول میں کامیاب نہ ہوسکے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ ایران کا شروع سے ہی مقف رہا ہے کہ ان کا جوہری پروگرام سول انرجی کے لیے ہے جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ عسکری مقاصدکے لیے جوہری پروگرام کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔