ایران کے خلاف کسی امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا،امریکا

Jay Carney

Jay Carney

وائٹ ہاوس نے کہاہے کہ سعودی سفارتکار قتل منصوبے کے بعد ایران کے خلاف کارروائی کے کسی امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا، پہلا مرحلہ مزید اقتصادی پابندیاں اور سفارتی دبا بڑھانا ہے۔
وائٹ ہاوس کے پریس سیکرٹری جے کارنی نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ ایرانی فورس القدس کے اعلی اہلکاروں کو نیویارک میں سعودی عرب کے سفارتکار عدیل الجبیر کی قتل سازش میں ملوث کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ایران کے حالیہ سازش کے بعد امریکا کو نگرانی کی سطح بڑھانا ہوگی۔ امریکا کا الزام ہے کہ سعودی سفارتکار قتل سازش میں ایران کی القدس فورس کے چار ارکان کے علاوہ اعلی اہلکار بھی ملوث ہیں۔ محکمہ خزانہ القدس فورس کے کمانڈرز قاسم سلیمان اور عبدالرضا صالحی پر گزشتہ روز پابندیاں عائد کرچکاہے۔