امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایٹمی ایران نہ صرف خطے بلکہ امریکا کیلئے بھی خطرہ ہے۔ دباؤ بڑھانے کیلئے روس اور چین سے مشاورت کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہونولولو میں اوپیک اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری پروگرام پر عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے معاہدوں کا احترام نہیں کررہا۔ عالمی برادری ایران کے ایٹمی پروگرام پر متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں تاہم دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔