متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ایسا معاشرہ قائم کرناچاہتی ہے جہاں کوئی کسی خاتون کو میلی آنکھ سے نہ دیکھے۔ ممتاز عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے الطاف حسین کو ٹیلی فون کرکے خواتین کے کامیاب جلسے پر مبارکباد دی۔
الطاف حسین نے کہا کہ انیس فروری کے جلسہ میں لاکھوں خواتین نے شرکت کی مگر کسی سے کوئی چھیڑ چھاڑ کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ تمام ماوں بہنوں کو تحفظ کا احساس تھا۔الطاف حسین نے کہا وہ پورے ملک میں ایساہی نظام اور معاشرہ قائم کرناچاہتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اور صوبائی مشیرامتیاز شیخ نیبھی الطاف حسین کو کامیاب جلسے پر مبارکباد دی۔