سکیوریٹیز اینڈ ایکسچیج کمیشن اور سرمایہ کاری بورڈ نے مل کر سرمایہ کاری کے فروغ پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک حکومتی بیان کے مطابق سکیوریٹیز اینڈ ایکسچیج کمیشن کے کمشنر امتیاز حیدر نے سرمایہ کاری بورڈ کے چئرمین سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی جس میں دونوں ادارون کی مشترکہ حکمت عملی تشکیل دینے کے لئے مختلف نکات پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ایف بی آر کو ساتھ ملا کر سٹاک مارکیٹ پر لسٹڈ کمپنیوں کے لئے ٹیکسوں میں مراعات تجویز کی جائیں گی۔تا کہ ان کمپنیوں میں کاروباری حضرات کی دلچسپی بڑھے اور ان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ آ سکے۔