امریکا کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں غیر متوقع کمی کے باعث اکثر ایشین مارکیٹوں کے انڈیکس گر گئے۔
ٹوکیو کی مورگن اسٹینلے اینڈ ایشیا پیسیفک میں اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئی۔ آسٹریلین ایس اینڈ پی کا انڈیکس اعشاریہ چھ فیصد گر گیا۔ جنوبی کورین کوسپی اور جاپانی نکی انڈیکس میں اعشاریہ دو فیصد تک کمی ہوئی ۔ ہانگ کانگ کا سینگ انڈیکس اعشاریہ ایک فیصد گر گیا جبکہ چین کے شنگھائی انڈیکس میں بھی اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئی۔