یورپ(جیوڈیسک)یورپ میں جاری قرضوں کے بحران اور جاپان کی سکڑتی ہوئی معیشت اور امریکہ کی اقتصادی مشکلات کے حوالے سے خدشات نے ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں منفی زون میں رہیں۔
ٹوکیو میں مورگن اسٹینلے ایشیا پیسیفک انڈیکس میں محض اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا۔ جبکہ نکی انڈیکس چار ماہ کی کم ترین سطح پر گر گیا۔ جاپان کی معیشت جولائی سے ستمبر کے دوران اعشاریہ نو فیصد سکٹر گئ۔کوریا اور بھارت میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔