ایشیا کبڈی کپ : تیسرے روز بھی پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری

Asia Kabaddi Cup

Asia Kabaddi Cup

ایشیا کبڈی کپ (جیوڈیسک)دوسرے ایشیا کبڈی کپ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ایران اور بھارت نے بھی اپنے اپنے حریفوں کو زیر کر لیا۔پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دوسرے ایشیا کپ کے تیسرے روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ تو یک طرفہ ہی ثابت ہوا۔

افغانستان کے 33 کے مقابلے میں 64 پوائنٹ سے پاکستان کی فتح نے حریفوں کویہ پیغام دیا کہ پاکستان کرکٹ میں ہی نہی بلکہ کبڈی میں بھی جیت کے لئے پر عزم ہے۔ دوسری طرف ایران نے سری لنکا کے ٹیم کو ڈھیر ہی کر دیا۔

سری لنکن ٹائیگرز نے دا پیچ تو خوب لگائے لیکن ایرانی پہلوانوں نے ان کی ایک نہیں چلنے دی اور 14 کے مقابلے میں 64 پوائنٹ سے جیت کو اپنے نام کیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلوں سے ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوتے ہیں۔ آسان حریف نیپال کو ناکوں جنے چبوانے کے بعد بھارت نے 22 کے مقابلے میں50 پوائنٹ سے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔ ایشیا کپ میں چوتھے روز پاکستان کا مقابلہ سری لنکا، ایران کا بھارت اور افغانستان کا نیپال سے جوڑ پڑے گا۔