کوالالمپور : (جیو ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا ایشیا کرکٹ کپ انڈر نائنٹین کا فائنل دلچسپ صورتحال کے بعد ٹائی ہو گیا، دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دے دیا گیا۔کوالالمپور میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس کو پہلا نقصان تینتس رنز کے مجموعی سکور پر ہوا جب کپتان بابر اعظم صرف دس رنز بنا کر آٹ ہوئے جس کے بعد امام الحق بھی دس رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔ عمر وحید نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ اوپنر سمیع اسلم نے 134 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹوٹل کو دو سو بیاسی رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارت کی جانب سے رش کالاریا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کے 283 رنز کے تعاقب میں روایتی حریف بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 104رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کے 283 رنز کے تعاقب میں روایتی حریف بھارت نے بھی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور میچ کا فیصلہ آخری گیند پر جا کے ہوا جب بھارت کو ایک گیند پر ایک رنز کی ضرورت تھی لیکن پاکستانی بالر احسان عادل نے بھارتی بلے باز کلاریا کو آوٹ کر دیا۔