ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

Asian Champions Trophy

Asian Champions Trophy

چیمپئنز ٹرافی (جیوڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیئے اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہے۔ لاہور نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں چیف کوچ اختر رسول نے ٹیم کا اعلان قومی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران کیا۔ آسٹریلیا میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی ٹیم میں سے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

محمد عمران ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ رضوان جونیئر اور عمر بھٹہ ڈراپ کر کے محمد عرفان اور محمد سلمان کو شامل کیا گیا ہے۔ ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی بیس دسمبر سے دوہا میں شروع ہو گی۔ قومی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پی آئی اے نے نیشنل بنک کو چار دو سے شکست دی۔