اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفی ڈرین کا زائد کوٹہ حاصل کیے جانے کی رپورٹ تیار کر لی جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کیمطابق تین سالوں میں قواعد و ضوابط سے ہٹ کر سینتالیس ہزار آٹھ سو کلو گرام کوٹہ مختلف فارما کمپنیوں دیا گیا۔ سال دو ہزار دس میں اکتیس ہزار کلو گرام ، دو ہزار گیارہ میں تیرہ ہزار کلو گرام ایفی ڈرین کوٹہ مختلف فارما کمپنیوں کو دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار بارہ میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد صرف تینتیس کلو گرام کوٹہ دیا گیا۔ پاکستان میں ایفی ڈرین کی کل طلب ایک سو کلو گرام سالانہ ہے۔ رپورٹ کو چالان کا حصہ بنا دیا گیا ہے جس کے بعد رپورٹ کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔