ایف آئی اے نے افسروں کے تحفظ کیلئے جدید اسلحہ مانگ لیا

FIA

FIA

ایف آئی اے (جیوڈیسک)ہائی پروفائل کیسز کی انکوائری کرنے والے افسروں کی حفاظت کے لیے ایف آئی اے نے حکومت سے جدید اسلحہ مانگ لیا ۔ زرائع کے مطابق حکمران جماعت اور اپوزیشن کے اہم سیاستدانوں اور ان کے بچوں کے خلاف کرپشن سیکنڈل کی تفتیش کے دوران ایف آئی اے نیاچانک اعلی حکام سے جدید اسلحہ مانگ لیا ہے۔

ان کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر 825 جی تھری رائفلیں ،سب مشین گنیں ،پستول اور 1 لاکھ 18 ہزار گولیاں فراہم کی جائیں کیونکہ کچھ عرصہ سے افسران کی زندگیوں کو ہائی پروفائل ملزموں ، خطرناک مجرموں ،دہشت گردوں سے خطرہ ہے جبکہ کرپشن کیسز کی تفتیش کے دوران فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی خدشات لاحق ہیں ۔ایف آئی اے نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر انہیں اسلحہ نہ دیا گیا تواس کے افسران اور اہلکار عدم تحفظ کا شکار ہوجائیں گے ۔