ایف بی آئی نے ملا عمر کا نام مطلوب افراد کی فہرست سے نکال دیا

mullah omar

mullah omar

ایف بی آئی نے طالبان رہنما ملاعمر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔ ایف بی آئی کی ویب سائٹ پرملاعمر کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے خارج کردیاگیا۔تاہم القاعدہ رہنما ایمن الظواہری اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما حکیم اللہ محسود کا نام ویب سائٹ پر بدستورموجود ہے۔
بون کانفرنس کیبعد طالبان کو قطر میں دفتر کھولنے کی اجازت دی گئی۔ مبصرین کے مطابق طالبان سے مذاکرات کیلئے ملاعمر کا نام فہرست سے خارج کیاگیا ہے۔ اس سے قبل امریکی نائب صدرجوبائیڈن نے کہا تھاکہ طالبان امریکا کے دشمن نہیں۔