پاک عرب ریفائنری نے ایل پی جی کی قیمتوں میںچھ روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے۔ عالمی منڈی میں ایل پی جی کی گرتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے پاک عرب ریفائنری نے پانچ اکتوبر کو مائع گیس کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم باقی سرکاری اداروں اوگرا، پی پی ایل، پی آر ایل اور کچھ نجی اداروں نے صرف پانچ روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا۔
اس صورتحال کے پیش نظرپارکو نے بھی گیارہ روپے فی کلو کمی سے چھ روپے کمی واپس لے لی ہے۔ حکومتی اداروں میں روابط کے فقدان کی یہ تازہ مثال ہے۔