وفاقی وزیر خوشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی اور بلوچستان میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی اپنی تجاویز پارلیمینٹ کو پیش کرے گی۔ ایم کیو ایم کو بلدیاتی نظام پر تحفظات تھے جنھیں دور کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خوشید شاہ پارلیمان کی خصوصی کمیٹی برائے کراچی اور بلوچستان کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو طلب کرنا پارلیمانی کمیٹی کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کا کام ہے کراچی اور کوئٹہ میں مستقل امن اس وقت ہی ممکن ہے جب تمام سیاسی قوتیں غیر جانبدار ہوکر اپنی تجاویز پیش کریں۔ ایم کیو ایم سے ملاقاتوں سے متعلق ایک سوال پر خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا اصل اختلاف بلدیاتی نظام پر تھا جو دور کردیا گیا ہے اتحادیوں میں ایسا ہو تا رہتا ہے۔ ذوالفقار مرزا کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار کے الزامات ان کی ذاتی راے ہیں اس کا پیپلزپارٹی سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔