ایم کیو ایم نے پنجاب میں بڑاجلسہ کرنے کا اعلان کر دیا، الطاف حسین کہتے ہیں پاکستان کے مسائل کی اصل جڑ جاگیر دارانہ نظام ہے۔ الطاف حسین نے راولپنڈی میں اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ انتخابات کی آمد کیساتھ ہی الزام تراشیاں شروع ہو گئیں۔
پرامن انقلاب کے ذریعے تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پنجاب میں بڑا جلسہ کریں گے۔ متحدہ کے قائد کا کہنا تھا پارلیمنٹ میں ان کا کوئی رشتہ دار نہیں، ایم کیو ایم متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے، یہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے کہا کہ تبدیلی ملک کا مقدر بن چکی، متحدہ قومی موومنٹ غریب کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے سرگرم ہے۔