سپریم کورٹ میں این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہو گی۔ مقدمے کی سماعت کیلئے اٹارنی جنرل، پراسیکیوٹر جنرل نیب، چاروں صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلز، صوبائی چیف سیکرٹریز اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ این آر او کیس کے فیصلے کے بعد عمل درآمد میں تاخیر پر سپریم کورٹ میں کچھ درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن میں استدعا کی گئی تھی کہ این آر او کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے ۔ اس کیس کی سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی اور استدعا کی گئی کہ این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے جس پر سماعت رو ک دی گئی تھی حکومت کی نظرثانی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد عمل درآمد کیس کی دوبارہ سماعت کیلئے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔