ایوان بالا آرائیں موومنٹ کا تعزیتی اجلاس شان ہائوس شادمان کالونی گجرات میں منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی) ایوان بالا آرائیں موومنٹ کا تعزیتی اجلاس شان ہائوس شادمان کالونی گجرات میں منعقد ہوا ، جس میں ضلع و سٹی کے عہدیداران نے بھی شرکت کی ، تعزیتی اجلاس میں آرائیں موومنٹ کے بانی و قائد چوہدری محمد طفیل مرحوم اور ان کے چھوٹے بھائی چوہدری محمد اعجاز مرحوم اور آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سرپرست مہر محمد افضل کے بڑے بھائی چوہدری محمد اشرف کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ، اجلاس میں آرائیں موومنٹ کے بانی و قائد چوہدری محمد طفیل کی سیاسی و سماجی خصوصاًآرائیں برادری کیلئے کی گئی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ، اور فیصلہ کیا گیا کہ آرائیں موومنٹ کے تمام عہدیداران و ممبران چوہدری محمد طفیل کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پہلے سے بڑھ کر فلاحی منصوبوں کو سرانجام دینگے۔

اجلاس میں چوہدری محمد طفیل کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کی گئی اور قرار داد مذمت منظور کی گئی ، جس میں انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ چوہدری محمد طفیل کو قتل کرنے والے اور قتل کروانے والے تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، چوہدری محمد طفیل کی وفات کے بعد اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سرپرست اعلیٰ چوہدری جمشید اقبال کو آرائیں برادری اور آرائیں موومنٹ کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے ، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چوہدری محمد طفیل مرحوم کی یاد میں 28 جس میں آرائیں برادری کے اکابرین خطاب کرینگے ، اجلاس میں چوہدری جمشید اقبال ، چوہدری رفاقت علی پرنس ، مہر محمد حبیب بسوی ، مہر سعید انور سونی ، پروفیسر محمد ندیم ، چوہدری عامر ندیم طفیل ، پروفیسر مبشر علی ، مہر افتخار احمد ، حاجی اسلم جاوید ، چوہدری خاور جاوید ایڈووکیٹ ، مہر تنویر احمد مکھن ، مہر مشتاق احمد ، مہر یوسف یعفور اور عامر چوہدری نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر چوہدری غلام عباس ، ماسٹر لطیف ، چوہدری ارشد محمود ، راشد رضا عاجز ، چوہدری آصف حسین سلیمی ، مہر امجد ، چوہدری افتخار شاہین ، مہر صوبے خاں ، مہر محمد الیاس ، چوہدری وسیم ، مہر صغیر احمد قمر ، چوہدری خالد نسیم ، مہر ظفر اقبال ظفر ، چوہدری شاہد حسین ، مہر مالک دانشمند ، مہر بلال اجمل شیرانی ، مہر اللہ دتا ، چوہدری علی شان و دیگر بھی موجود تھے ۔ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔