اکتیس سال بعد ایول ڈیتھ ایک بار پھر دہشت پھیلانے کیلئے تیار ہے۔ انیس سو اکیاسی میں بننے والی فلم ایول ڈیتھ اکتیس سال بعد ایک بار پھر شائقین کو خوف زدہ کرنے کے لئے تیار ہے فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ انیس سو اکیاسی میں باکس آفس پر تین کروڑ ڈالر کا بزنس کرنے والی ہارر فلم ایول ڈیتھ کے آفیشل ری میک کی تیاریاں جاری ہے جس میں فلم کی پرانی کہانی کو نئے انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ دل دہلادینے والے خوف کے نئے مناظر پر مبنی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس نے شائقین میں دھوم مچادی ہے۔ فلم دو ہزار تیرہ میں ریلیز کی جائے گی۔