ایپل کا پہلی سہ ماہی میں دوگنا منافع

apple

apple

امریکہ : (جیو ڈیسک) امریکی کپمنی ایپل کے رواں ماہ کی پہلی سہ ماہی کے منافع میں تقریبا دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ ایپل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق گزشتہ سال کے پہلے تین ماہ میں اسے چھ ارب ڈالر کا منافع ہوا تھا جو اب بڑھ کر گیارہ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔
سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا دو گنا زیادہ یعنی تین کروڑ پچاس لاکھ آئی فونز فروخت کیے۔

منافع کے اعلان پر ایپل کے بازار حصص میں شیئرز کی قدر میں سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وائی سی ایم نیٹ ایڈوائزرز کے چیف ایگزیکٹو مائیکل یوشیکامی کا کہنا ہے کہ آئی فون کی فروخت میں کمی کے خدشات کے باوجود ایپل نے ایک بار پھر حیران کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہآئی پیڈ کی فروخت نے اہم کردار ادا کیا اس کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر مصنوعات کی فروخت کے ساتھ ایپل کا مسلسل اینڈرئڈ کی مارکیٹ پر قبضہ کرنا ہے۔

ایپل کے سیلز ایگزیکٹو ٹم کک کا کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تین کروز پچاس آئی فونز اور ایک کروڑ بیس لاکھ آئی پیڈز کی فروخت نے ہمیں پرجوش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پیڈ کی فروخت سے ایک اچھا آغاز ہوا ہے اور رواں سال کئی نئی مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی اور ایسا صرف اپیل کمپنی ہی کر سکتی ہے۔

اس سے پہلے ماہرین کا کہنا تھا کہ آئی فون کی فروخت میں کمی آ سکتی ہے۔