کراچی : ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان کا ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل کے ہمراہ یونین کونسل نمبر 7 میں ڈاکٹر نذیر حسین لائبریری کے تعمیراتی کام کے معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر اختر خان خٹک اور ٹائون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ڈاکٹر نذیر حسین لائبریری کی تعمیر کے بعد کورنگی کی عوام کو گھر کے نزدیک معیاری لائبریری کی سہولت میسر آئیگی اور نوجوان اس لائبریری سے استفادہ حاصل کر سکے گے ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو برئوے کار لانے کا بہترین راستہ لائبریریوں کا قیام ہے۔
لائبریری میں مطالعہ سے نوجوانوں کی سوچ نظریہ اور خیالات سے قیادت کی وہ کرنیں نمودار ہوتی ہیں جن سے مستقبل کی صبح روشن نظر آتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹائون انتظامیہ عوام کی خدمت اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شب وروز کوشاں ہیں اور صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا فرض بنتا ہے کہ ان ترقیاتی کاموں کی ازخود حفاظت کریں اور وہ بھی ٹائون انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں۔