ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون افسران اپنی خدمات عوام کیلئے وقف کردیں

کراچی (محمد عامر) ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون افسران اپنی خدمات عوام کیلئے وقف کردیں اور لوگوں کے جائز مسائل حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ٹائون انتظامیہ عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے دن را ت مصروف عمل ہیںان خیالا ت کا اظہار ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے محکمہ سولڈ ویسٹ کے افسران اور یوسی انسپکٹر سولڈ ویسٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفراء طارق مغل ،ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی ٹائون کی تمام شاہراہوں اور لنک روڈ پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظام کئے جائیں اورمین شاہراہوں، لنک روڈاور سینٹرل آئی لینڈ کی بھی صفائی روزآنہ کی بنیادوں پر سر انجام دیا جائے اور یو سی انسپکٹر کو ہدایت دی کہ وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں۔

اپنے عملے کو پابند کریں کہ وہ بھی وقت کی پابندی کریںاور مزیدکہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی مانیٹر نگ کریںاور اپنے کاموں میں ٹیم ورک کو برقرار رکھیں تاکہ کورنگی کی عوام النا س کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم پریشانی نہ ہو اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جا ئیگا انہوں نے مزیدکہا کہ ٹائون انتظامیہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے عوام الناس کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش میں مصروف عمل ہے۔

 

Korangi Town

Korangi Town