ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ماہ ربیع الاول اور عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم ہر مسلمان کیلئے انتہائی اہم مقام رکھتا ہے
کراچی ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ماہ ربیع الاول اور عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم ہر مسلمان کیلئے انتہائی اہم مقام رکھتا ہے جس میں ٹائون انتظامیہ اپنا بھر پور کردار ادا کرنے میں شب و روز مصروف عمل ہے اور عاشقان رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کو صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک ماحول فراہم کرنے کے سلسلے میں عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہون نے 12 ربیع الاول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں یو سی 7 میں نالے کی صفائی کے موقع پرکیا اس موقع پر انکے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ، ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر عمران مغل اور دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پرایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا 12 ربیع الاول کے سلسلے میں تما م تر دستیاب وسائل برئوے کار لاکر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول سے قبل کورنگی ٹائون میں جلوس کے روٹس کے اطراف صفائی ستھرائی ، چونے کا چھڑکائو، جراثیم کش ادویات کا اسپرے، روشنی کے انتظامات اور سڑکوں کی تعمیر ومر مت کے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے جائیں اور تما م مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائے تاکہ جلوس میں شریک زائرین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے دوران کورنگی ٹائون میں کنٹرول روم جس کا نمبر35070568 ہے جوکہ 24 گھنٹے فعال رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران آپس میں رابطے میں رہے تاکہ کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس موقع پرایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے 12 ربیع الا ول کے موقع پر مسائل سے پا ک ماحول اورا من وا مان کے قیام کو یقینی بنانے کے حوالے سے باہمی مشاورت کے ذریعے جہاں ضرورت ہوئی وہاں فوری اقدامات کو برئوے کار لاکر بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔