ایکواڈور(جیوڈیسک)ایکواڈور میں جولین اسانج کے حق میں برطانوی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کا برطانیہ سے مطالبہ تھا کہ جولین اسانج کے معاملے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔ جولین اسانج کو برطانیہ سے نکلنے کا محفوظ راستہ دے دیا جائے، وہ ایکواڈور حکومت کے جولین اسانج کو سیاسی پناہ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
برطانوی حکومت لندن میں ایکواڈور سفارت خانے کو دھمکی دینے پر معافی مانگے۔ جولین اسانج دو ماہ سے برطانیہ میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ برطانوی حکام نے دھمکی دی ہے کہ وہ ایکواڈور کے سفارت خانے میں گھس کر جولین اسانج کو گرفتار کرسکتے ہیں۔