محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز میں ملک میں برفباری اور بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ اس سال موسم سرما کا دورانیہ معمول سے زیادہ ہوگا۔
اس سال پاکستان میں موسم سرما شدید رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کیمطابق یہ شدت اگلے ایک سے دو روز میں مزید بارش اور برفباری کے نئے سلسے کے باعث مزید بڑھ جائیگی۔ یورپ، بھارت میں غیر معمولی سردی کی لہر کا اثر پاکستان میں بھی ہے یہی وجہ ہے کہ سندھ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت پچھلے چند دنوں میں نقطہ انجماد سے گر گیا تھا۔
پاکستان کے جنوبی علاقوں میں سردی کی یہ لہر کم ہوجائگی تاہم پاکستان کے دیگر علاقوں میں سردی کی لہر فروری کے آخر تک جاری رہیگی۔