ایک ہفتے میں مہنگائی میں گزشتہ سال کی نسبت5.7فیصد اضافہ

vegitables

vegitables

ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں گزشتہ سال کی نسبت پانچ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سترہ نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روز مرہ استعمال کی اٹھارہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور پندرہ میں کمی ہوئی جبکہ بیس اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں انڈے،کیلے،گندم،دال ماش،دال مسور،سرخ مرچ اور دیگر شامل ہیں۔ جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر،آلو،پیاز،دال مونگ،چینی اور چاول شامل ہیں۔