اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹی سی پی کو شوگر ملوں سے دو لاکھ ٹن چینی خریدنے کی اجازت دیتے ہوئے اسٹیل مل کا چھ ارب روپے کی گارنٹی کا پیکج منظور کر لیا گیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ کی سربراہی میں ہوا اجلاس میں پاکستان اسٹیل کو خسارے سے نکالنے کے لیے چھ ارب روپے کی گارنٹی پیکج کی منظوری دی گئی اور ساتھ ہی کمیٹی نے ملک میں چینی کی کرشنگ کے حوالے سے ٹی سی پی کو شوگر ملوں سے سے دو لاکھ ٹن چینی خریدنے کی ہدایت جاری کی۔ کمیٹی نے ملک میں کھاد کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، اجلاس میں نئی دریافت ہونے والی گیس کے لئے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔اسکے علاوہ کمیٹی نے لوبی ٹی یو گیس پالیسی دو ہزار گیارہ مشترکہ مفادات کی کونسل کوبھیج دیا۔