ای ڈی او ہیلتھ کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی کنٹرول مہم کا لالہ موسیٰ میں آغاز کردیاگیا
Posted on March 14, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ: ای ڈی او ہیلتھ اور ای ڈی او ایگریکلچرگجرات کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی کنٹرول مہم کا لالہ موسیٰ میں آغاز کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ میں پنجاب حکومت کے زیر اہتمام ڈینگی لاوا کی تلفی کے لیے ای ڈی او ہیلتھ گجرات اور ای ڈی او ایگریکلچر گجرات کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی کنٹرول مہم کے سلسلہ میں حکومت پنجاب محکمہ ماہی پروری کی طرف سے محمدنواز اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفیسر ز گجرات کی سربراہی میں لالہ موسیٰ کے مختلف تالابوں میں تالاپیہ مچھلی وبچہ کی سٹاکنگ کی گئی، تالاپیہ مچھلی ڈینگی کے لاروا کو تیزی سے کھا جاتی ہے، اور ڈینگی کے لاروے کی نشوونما کو بھی روکتی ہے، تالاپیہ مچھلی کی سٹاکنگ ریلوے کوارٹرز، ریلوے لائن کے ساتھ پانی کے جوہڑ،شیخ خلیل کی حویلی کے سامنے اور گرلز کالج کے قریب جوہڑوں اور گندے پانی کے تالابوں میں سٹاکنگ کی گئی،