اسلام آبادسپریم کورٹ میں ا یبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کی اشاعت روکنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ شہری شاہد اورکزئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد میں امریکی میرینز کے آپریشن کا صدر اور وزیر اعظم پاکستان کو پہلے سے علم تھا مگر اس سے افواج پاکستان کو بے خبر رکھا گیا۔انہیں بروقت اطلاع دے دی جاتی تو حملے کی روک تھام کی جاتی۔