باؤچر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

mark boucher

mark boucher

جنوبی افریقہ : (جیو ڈیسک) جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر مارک باؤچر نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ مارک باؤچر دنیائے کرکٹ کے بہترین وکٹ کیپر تھے ۔ باؤچر نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز پاکستان کے خلاف انیس سو ستانوے میں کیا۔

چودہ سالہ کیریئر میں مارک باؤچر نے ایک سو سینتالیس ٹیسٹ اور دو سو پچانوے ون ڈے میچ کھیلے۔ ٹیسٹ میچز میں پانچ سو پچپن شکار کئے، جو ایک عالمی ر یکارڈ ہے۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں بھی چار سو پچیس شکار کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔ دورہ انگلینڈ ان کے کیرئیر کا آخری ٹورر تھا، مگر آنکھ کی انجری کے باعث وہ اس ٹورر کو جا ری نہیں رکھ سکے۔ تین گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد مارک باؤچر نے تمام طر ز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔