لاہور : (جیو ڈیسک)سابق وفاقی وزیر بابراعوان پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم بیس مارچ کو عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل بنچ نے بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
جسٹس اعجاز افضل نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تمام دستیاب ریکارڈ اور ویڈیوز دیکھنے کے بعد فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلہ سننے کے بعد بابر اعوان نے شکریہ ادا کیا اور سورہ فاتحہ کی آیت ایاک نعبد و ایاک نستعین پڑھی۔
یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں تضحیک آمیز جملے استعمال کئے تھے جس پر ان کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا گیا تھا۔