اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت دس اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے بابراعوان توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اس دوران سابق وفاقی وزیر کے وکیل علی ظفر نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ ان کا موقف تھا اٹارنی جنرل اس وقت موجود نہیں اس لئے سماعت ملتوی کی جائے۔
جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے فرد جرم عدالت کو عائد کرنی ہے اٹارنی جنرل کا کوئی کام نہیں۔ جس پر علی ظفر ایڈووکیٹ نے معزز عدالت کو بتایا اٹارنی جنرل توہین عدالت کے کیس میں پراسیکیوٹر ہیں انکی غیر موجود گی میں فرد جرم عائد کرنا رولز کی خلاف ورزی ہو گی۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت دس اپریل تک ملتوی کر دی۔