بابر اعوان کا وکالت کا لائسنس معطل

babar awan

babar awan

سپریم کورٹ نے بھٹو ریفرنس کیس میں بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی میں ان کی وکالت کا لائسنس عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔ عدالت عظمی نے اپنے عبوری حکم میں قرار دیا ہے کہ بابر اعوان کے رویئے نے سپریم کورٹ کو اس فیصلے پر مجبور کیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں گیارہ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ وہ صدر کو آگاہ کریں کہ بابر اعوان کی معطلی تک بھٹو ریفرنس کیس کیلئے نئے وکیل کا تقرر کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے پنجاب بار کونسل سے بابر اعوان کی تعلیمی ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔