متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو خط میں ذوالفقار مرزا کی اشتعال انگیزی کی شکایت کی ہے۔ بابر غوری نے خط میں لکھا ہے کہ ذوالفقار مرزا جرائم پیشہ افراد کیسرپرست ہیں، اور تین لاکھ اسلحہ لائنسس جاری کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔ برطانوی سرزمین پر ان کی سرگرمیوں کو پاکستان کے عوام گہری تشویش سے دیکھ رہے ہیں جبکہ برطانوی دارالامرا کے رکن لارڈ نذیر ذو الفقار مرزا کو مدد فراہم کررہے ہیں لہذا برطانوی حکومت اس کی تحقیقات کرائے۔ انھوں نے برطانوی وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ برطانیہ کو کراچی میں بدامنی کی سازشوں کا مرکز بننے سے روکنے کے لئے فی الفور کارروائی کریں۔