بارشوں کے باعث سیمنٹ سستا ہوگیا

cement

cement

پاکستان (جیوڈیسک)بارشوں کی وجہ سے تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ملک کے جنوبی حصہ میں سیمنٹ کی قیمتیں کم ہوگئیں۔

شدید بارشیں ٹرانسپورٹ کے نظام پر بھی اثر انداز ہوئی ہیں۔ بی ایم اے کیپٹل کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں سیمنٹ کی قیمت میں فی بوری دس روپے تک کمی ہوئی۔ گزشتہ سال ستمبر میں بھی سیمنٹ کی بوری دس روپے کمی کے ساتھ چار سو دس روپے میں فروخت ہورہی تھی۔ دوسری طرف افغانستان کو جانے والی سیمنٹ کی برآمدات میں بھی کمی ہوئی جو سیکٹر کے منافع پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔