بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے برازیل شدید خشک سالی کا شکار

Brazil

Brazil

برازیلیا (جیوڈیسک)برازیل میں بارشیں نہ ہونے سے شمال مشرقی علاقے شدید خشک سالی کا شکار ہو گئے۔

برازیلی ریاست پرنمباکو شدید خشک سالی کا شکار ہے۔پانی کی کمی کی وجہ سے ساٹھ فیصد مویشی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد ہجرت پر مجبور ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق برازیل میں بدترین خشک سالی کے باعث ان کا زندہ رہنا محال ہو گیا ہے۔مویشیوں کی ہلاکت سے وہ فاقوں پر مجبور ہیں۔