گین ٹیکس قوانین میں منظوری کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی۔ مارکیٹ اوپن ہوتے ہی سرمایہ کاروں نے تیل و گیس ، فرٹیلائزر سیکٹرز اور بینکنگ سیکٹرز کے اسکرپٹس میں ہیوئی بائنگ کی جس کے باعث ٹریڈنگ اسکرین گرین ہوگئی۔ ہنڈریڈ انڈکس ساڑھے پانچ ماہ کے بعد بارہ ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا جبکہ کاروباری حجم ایک سال کی کی بلند سطح تئیس کروڑ ایک لاکھ ریکارڈ ہوا۔ اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈکس دو سوتریسٹھ پوانٹس اضافے سے بارہ ہزار اڑتیس پر بند ہوا۔ دو سو اکیس کمپنیز کے حصص مہنگے اور اکسٹھ کمپنیز کے حصص سستے ہوئے۔