باغ اور کوٹلی میں بھارتی فوج کی فائرنگ کیخلاف احتجاج

Kashmir Protest

Kashmir Protest

باغ (جیوڈیسک)آزاد کشمیر کے علاقوں باغ اور کوٹلی میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کے خلاف ضلع باغ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں ، تاجرتنظیموں ، شہریوں اور طلبہ نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی کا نوٹس لے ۔کوٹلی آزاد کشمیر میں بھی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے جلوس آبشار چوک میں اکٹھے ہوئے جہاں جلسہ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہر کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے تیار ہے۔