بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

Weather

Weather

پاکستان : (جیو ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی جو اتوار تک جاری رہے گا۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گندم کی کاشت کے علاقوں میں کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بارش برسانے والی مغربی ہواں کا سسٹم پاکستان میں داخل ہونا شروع گیا جس کے باعث آج شام سے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گاجبکہ لاہور میں چند مقامات پر ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشیں ہونگی اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے اتوار تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کریں کیونکہ خیبر پختون خوا اور پنجاب کے گندم کی کاشت علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری طرف ملک کے میدانی اور جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نور پور تھل میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے سسٹم کے باعث درجہ حرارت میں کچھ حد کمی ہو گی۔