ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ برفباری کی وجہ سے چترال اور دیگر علاقوں میں مواصلاتی نظام درھم برھم ہوگیا ہے۔ چمن، زیارت اور چترال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔ جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گذشتہ رات کراچی، نوشہروفیروز اور بنوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران بلوچستان، خیبر پختوانخواہ،پنجاب ،گلگت بلتسان سمیت کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ بارش اور برف باری کے موجودہ سلسلے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔