بالی بم دھماکے کے مبینہ منصوبہ ساز عمر پاٹیک کے وکیل نے ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر مقدمہ خارج کرنے کی اپیل کی ہے۔ پینتالیس سالہ عمر پاٹیک کو بالی بم دھماکوں کی منصوبہ ساز ی اور بم کی تیاری میں مدد دینے کے الزامات میں مقدمات کا سامنا ہے۔ عمر پاٹیک نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔
پیر کے روز جکارتہ کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران عمر پاٹیک کے وکیل نے اپنے موکل کے خلاف پیش کئے جا نے والے ثبوتوں کو ناکافی قرار دیا اور عدالت سے استدعا کی کہ عمر پاٹیک کو رہا کیا جائے۔