بالی ووڈ بے بو مجرے کا روایتی انداز فلموں میں واپس لے آئی

kareena

kareena

بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور آئٹم سونگ کرنے کے بجائے مجرے کا روایتی اندازفلموں واپس لے آئی ہیں۔ بالی ووڈ کی حالیہ فلموں میں بے ہنگم ڈانس اورشاعری سے دل ڈوب گیا۔ لگتا ہے شیلا کی جوانی اور منی کی بدنامی سے دل اچاٹ ہوگیا۔ اس لئے ان سب سے ہٹ کر کرینہ کپور فلم ایجنٹ ونود میں مجرہ لے کر آگئیں۔ جو آئٹم سونگ سے کہیں زیادہ پاورفل لگ رہا ہے۔ جس نے پرانے فلمی مجروں کی یاد تازہ کردی۔

تیکھے نینوں اور نمکین رنگت والی ساحرہ ریکھا کی آنکھوں کی مستی تو سب ہی کو یاد ہوگی جس نے سنا، اسکے کانوں میں رس گھل گیا فلم امرائوجان کی اس جان ادا کی ادائوں نے ثابت کردیا کہ دل چیز کیا ہے آپ جان لیجئے ریکھا نے اپنے ان مجروں سے دل کا چین چھین لیا تھا۔ دیکھا جائے تو فلم پاکیزہ کے مجرے بھی چلتے چلتے دیکھ لیجئے فلم پاکیزہ میں من موہنی سی اداکارہ مینا کماری کے انداز نے دل جیت لیا جب انھوں نے اس اندازمیں شکایت کی ڈوپٹہ انہی لوگوں نے چھینا مگر ایک بار پھر ریکھا آگئیں فلم مقدر کا سکندرمیں سلام عشق لیکرجسے شائقین نے بے حد خوشی سے قبول کیا۔

اکیسویں صدی میں ان کلاسیکل مجروں کی یاد دلا کر دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت نے مارڈالا جس کے طویل عرصے بعد ایشوریا رائے نے امراؤ جان ادا کاری میک کیا جو اورجنل کے مقابلے میں زیادہ پسند نہ آیا مگر نئے دور کی بے بو نے اپنے ایجنٹ ونود کو دل مفت میں دیا تو مجروں کے نئے اسٹائل کو پیش کرکے پرانے دورکی یاد تازہ کردی۔ سنا ہے کرینہ کی کاپی کرتے ہوئے فلم شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا میں پریانکا چوپڑا اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہیروئن میں رانی مکھرجی بھی مجرے دکھائیں گی۔