ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو نہ پایا گیا تو حالات قابو سے باہر ہوجائینگے ۔ عوامی مسائل پر غور کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور جمہوری نظام سے عوام کاا اعتماد اٹھ گیا ہے عوامی مسائل سے ملک میں کہرام مچا ہوا ہے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے عوام کے اعتماد کو بحال کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مسائل نہ نکالا گیا تو ملک میں عدم توازن پیدا ہوگا ایم کیو ایم نے مشکل وقت میں عوام کا مقدمہ پارلیمنٹ میں لڑا ہے عوامی مسائل حل کرانے میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑینگے اور حکومت کو پابند کرینگے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔