بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ے، بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12اور چھوٹے شہروں اور دیہات میں 16گھنٹے تک پہنچ گیا۔جس کے باعث عوام پریشانیوں کا شکار ہوگئے۔
موسم گرما کی آمد سے قبل ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے بجلی کی مجموعی پیداوار ساڑھے سات ہزار میگا واٹ ہیاورطلب تیرہ ہزار میگاواٹ ہے، ملک میں اس وقت ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم گرما سے پہلے ہی طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے خدشہ ہے کہ موسم گرما میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا حکومت اس بحران پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔