بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن کر رکھی ہے :سید احسان اللہ شاہ
Posted on April 19, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن کر رکھی ہے ، گجرات کے 4ایم این اے میں تین وفاقی وزیر ایک پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے پر براجمان ہیں ، مگر عوام کے مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں ، قوم پوچھتی ہے کہ ملی غیرت کے خلاف نیٹو سپلائی بحال کرنے کے بدلے قرجوں میں جھکڑی قوم کے بڑے کبھی ذاتی تجوریوں سے باہر نکل کر عوام کے مسائل کی طرف بھی وقت دے سکیں گے ، یا محض عوام کو خوشحاالی اور سہانے مستقبل کی لوریاں سنائی جاتی رہیں گی ، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے راہنمائوں ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ ، ڈاکٹر طارق سلیم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ صرف وزرء کے دن پھرے ہیں ، عوام کو عملاً پتھر کے زمانے میں بھیجنے کے ایجنڈے پر عمل ہو رہا ہے ، سرکاری دفاتر میں لوگ ، خجل خوار اور افسر میٹنگوں میں مصروف ، اس طرح مہنگائی کا جن بے قابو اوپر سے لوڈ شیڈنگ کی بدترین شکل اور دیہاڑی دار کارخانے دار عملاً بے روزگار ان حالات میں عوام حکمرانوں سے اپنا حق مانگنے کی بجائے حق چھیننے کا راستہ اختیار کرنے کے سوا اور کیا کر سکتے ہیں ۔